شبقدر متہ مغل خیل پلنگ زئی کے طالبات کی سٹاف کی عدم دستیابی پر احتجاج کی دھمکی

شبقدر متہ مغل خیل پلنگ زئی کے طالبات کی سٹاف کی عدم دستیابی پر احتجاج کی ...

  



شبقدر (نمائندہ حصوصی )شبقدر گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول مٹہ مغل خیل پلنگ زئی کے طالبات نے سکول میں سٹاف کی عدم دستیابی پر احتجاج کی دھمکی دی ہیں ۔طالبات نے سکول میں آساتذہ کے نہ ہونے کی شکایت لیکر ٹی ایم اے دفتر پہنچ گئی ۔اور تحصیل ناظم سمیت تحصیل کونسل کے منتخب عوامی نمائندوں سے سکول میں آساتذہ کی تعیناتی کو مطالبہ کیا ۔شبقدر مٹہ مغل خیل پلنگ زئی میں گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول کے طالبات نے شبقدر ٹی ایم اے دفتر میں تحصیل ناظم حاجی ظفر علی خان اور نائب ناظم غفار اللہ شیخ کو سکول کے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ سکول میں فسٹ ائر اور سکنڈ ائر کی 88طالبات کو تین ماہ قبل داخلہ دیا گیا ہیں ۔لیکن سکول میں ان طالبات کو پڑھانے کیلئے کوئی ایک استانی بھی موجود نہیں ۔جس سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہیں ۔طالبات نے بتایا کہ اگر محکمہ تعلیم سکول میں استانیاں تعینات نہیں کر سکتی تھی تو ان کو داخلہ کیوں دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سکول میں پڑھنے کیلئے آتی ہیں لیکن سکول میں کوئی پڑاھانے والا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں استانیاں تعینات نہ ہوئی تو وہ مجبورا سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔جو موجودہ حکومت کیلئے باعث شرم ہو گی ۔اس موقع پر تحصیل ناظم شبقدر حا جی ظفر علی خان اور نائب ناظم غفار اللہ شیخ نے طالبات کو یقین دلایا کہ سکول میں اساتذہ کی تعیناتی کیلئے وہ ہر ممکن اقدمات کرے گی اور اگر محکمہ تعلیم اور حکومت نے اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی نہ بنائی تو وہ مٹہ مغل خیل کے عوام کے ساتھ احتجاج برابر شریک ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...