ٹانک اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مختلف دفاتر پر چھاپے صفائی کی صورتحال پر بر ہمی

ٹانک اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مختلف دفاتر پر چھاپے صفائی کی صورتحال پر ...

  



 ٹانک (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا ٹانک کا دورہ سرکاری دفاترز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر چھاپے صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار عوضی دینے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضیاء اللہ خان طورو کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ریجن شفیع اللہ خان گنڈہ پورنے اینٹی کرپشن سٹاف کے ہمراہ گزشتہ روز ٹانک کے مختلف سرکاری دفاترز اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پر چھاپے مارے اور ریکارڈ چیک کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا چھاپے کے دوران انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں ڈاکٹروں کی منظور شدہ آسامیاں 40 ہیں جبکہ تعینات ڈاکٹرز کی تعداد 16ہے جبکہ صفائی کی حالت بہت خراب ہے ان کا مذید بتانا تھا کہ خاکروبوں کی جگہ میں عوضی افراداپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے لئے تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم نا اہلی کی وجہ سے لیپس ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا شفیع اللہ خان گنڈہ پورنے کہا کہ ٹانک کے بعض محکموں میں ٹینڈروں کے دوران رنگ سسٹم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور رنگ سسٹم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ہو م ورک مکمل کر لیا گیا ہے عنقریب ان پر چھاپے مار کر ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائیگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...