ایچ بی ایل کے پہلے 9 ماہ کے نتائج منافع ریکارڈ 27 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایچ بی ایل کے پہلے 9 ماہ کے نتائج منافع ریکارڈ 27 ارب روپے تک پہنچ گیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) HBLنے سال 2015 کے پہلے نو ماہ کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ نتائج کے مطابق HBLنے متاثر کن ترقی کے ساتھ 27.5 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ اس کے علاوہ قبل از ٹیکس منافع تقریبا 48 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیرمعمولی طور پر 44 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران فی شیئر آمدن میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں یہ اضافہ 14.85 روپے تھا۔ ان نتائج کے ساتھ بینک کے بورڈ نے اس سہ ماہی کے لئے فی شیئر 3.5 روپے ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ دسمبر 2014 کے مقابلے میں بیلنس شیٹ میں 11 فیصد اضافے کے باعث HBL 2 کھرب سے تجاوز کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے۔ نیٹ انٹرسٹ انکم 18 فیصد اضافے سے 58.5 ارب روپے ہوئی جس کے سبب ڈومیسٹک کرنٹ اکاؤنٹس میں 23 فیصد قابل ذکر اضافہ ہوا۔ نان مارک اپ آمدن غیرمعمولی ترقی کے ساتھ بڑھ کر 29.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جو 74فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ بینکاشورنس، کارڈ سے متعلق فیسوں، زرمبادلہ اور سرمایہ کاری سے بینک کی آمدن میں ترقی کے باعث فیس اور کمیشن میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے میں ایکویٹی اور فکسڈ انکم مارکیٹوں سے 11.5 ارب روپے کے سرمائے کا حصول بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں مجموعی ریونیو تقریبا 88 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ بینک کی جانب سے پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں انتظامی اخراجات میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ بینک کی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری جاری ہے۔ HBLعوام کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور HBL پاکستان بھر میں اپنی خدمات کی رسائی کے لئے 1630 برانچوں کے نیٹ ورک کے علاوہ کئی اور ذرائع فراہم کرتا ہے جس میں 80 لاکھ سے زائد صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 1900 کے قریب اے ٹی ایمز اور 9,700سے زائد POSمشینزکی سہولت شامل ہیں ۔ ریونیو کی ترقی کے نتیجے میں لاگت/آمدن کی شرح 41 فیصد کم ہوئی جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 46.8فیصد تھی ۔ بینک کی کم سے کم رسک کی روایت کے باعث نان پرفارمنگ قرضوں میں 1.6 ارب روپے تک کمی آئی ہے ۔ اس کے علاوہ 16.6 فیصد کیپٹیل ایڈوکیسی شرح اور 21 فیصد ایکویٹی منافع کی واپسی سے HBLکی بیلنس شیٹ بدستور مستحکم، متحرک ہے اور ملک کی آگے بڑھتی معیشت میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...