صوابی میں پولیس اور شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں 4جاں بحق

صوابی میں پولیس اور شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں 4جاں بحق

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوابی کے علاقہ مینئی میں شدت پسندوں کے مذموم عزائم اِک بار پھر خاک میں ملا دیئے گئے، پولیس کیساتھ چار گھنٹوں کی طویل مقابلہ کے دوران 4 دہشت گرد ابدی نیند سلا ئے گئے، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت عباس عرف شوکت سکنہ مینئی سے ہوگئی باقی تینوں کا اسم ومسکن آخری اطلاعات تک نامعلوم بتلائی گئی، ملزمان کے قبضہ سے2 دستی بم،2 کلاشنکوف،3 پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد۔واقعات کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے خفیہ اطلاع ملنے پربنفس نفیس چاروں ڈی ایس پیزسمیت بھاری پولیس نفری کے ہمراہ صوابی کے علاقہ مینئی کے پہاڑی سلسلہ میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بدھ کے روزعلی الصبح تقریباً5 بجے ریڈکیا دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی مورچے سنبھال کر جوابی فائرنگ کا آغاز کردیا پی آر او ٹو ڈی پی اولیاقت علی کے اطلاعات مطابق صبح 5 بجے سے تقریبا9 بجے تک پولیس کا دہشت گردوں کیساتھ مقابلہ رہا جسکے نتیجہ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت عباس عرف شوکت سکنہ مینئی ضلع صوابی سے ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے باقی تینوں دہشت گردوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے مقابلہ کے دوران پولیس جانی نقصان سے محفوظ رہی۔

مزید : پشاورصفحہ اول