8 اور 9 محرم کو ممتاز آباد کے مرکزی جلوس کا ٹریفک روٹ پلان جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے محرم الحرام کے سلسلہ میں 8 اور 9 محرم ( ممتاز آباد) کے مرکزی جلوس کا روٹ پلان (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )
جاری کر دیا ہے ۔8 محرم کے مرکزی جلوس پر اندرون شہر خلاصی لائن سے برآمد ہو گا۔ اس دوران دولت گیٹ چوک ،عام خاص باغ،باوا صفرا روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ جبکہ دوسرا جلوس لال کرتی کینٹ سے برآمد ہو گا اور محفوظ چوک پر ختم ہو گا ۔اس دوران صدر بازار کینٹ ہمہ قسم ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ 8 محرم کا مرکزی جلوس آستانہ قربان علی معصوم شاہ روڈ سے نکلے گا اس دوران ٹریفک بہار چوک سے گلستان چوک تک بند رکھی جائے گی اور ٹریفک کو ایل ایم کیو روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔9 محرم الحرام کے مین ممتاز آباد جلوس پر 130 ٹریفک وارڈنز اور 5 انسپکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جلوس ممتازآباد گراؤنڈ سے نکلے گا اور واپسی مین بازار ممتاز آباد سے ہوتا ہوا گول پلاٹ ممتاآباد کے گر د چکر لگا کر واپس امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔اس دوران ممتازآباد جلوس کے اطراف میں گلیاں ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی ۔ممتازآباد مارکیٹ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور یہ ایریا نو پارکنگ زون ہو گا۔چونگی نمبر 14 سے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو ممتازآباد ./ بی سی جی چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا ۔وہاڑی چوک سے ہیوی ٹریفک کو بی سی جی چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گاجبکہ شاہ عباس سے کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو بی سی جی چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔اسی طرح بہاولپور بائی پاس چوک سے بھی ٹریفک کو جلوس کی طرف آنے سے روکا جائے گا۔پارکنگ قدیمی گراؤنڈ میں ہو گی۔ٹریفک کو پرانا گندہ نالہ چوک سے دو موریہ پل اور ممتازآبادکچی آبادی،مسلم روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شہر میں دیگر جلوس ہائے پر بھی ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور کسی بھی گاڑی کو 200 گز کے اندر پارک نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
ٹریفک پلان