ملتان سمیت ملک بھر میں مہندی کے جلوس برآمد ‘ آج سیج کے نکالے جائینگے

ملتان سمیت ملک بھر میں مہندی کے جلوس برآمد ‘ آج سیج کے نکالے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ میاں چنوں ‘ کبیروالا ‘ وہاڑی ‘ اوچشریف ‘ ہارون آباد ‘ بہاولپور ‘ رحیم یار خان ‘ روجھان (سٹی رپورٹر 228 نمائندگان) سخت سکیورٹی حصار میں 7 ویں محرم کے جلوس برآمد ‘ آج سیج کے برآمد ہونگے۔ ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق 7 محر م الحرام حیدریہ مسجد گلگشت کالونی سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس حیدریہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا جب کہ رات کو حضرت امام حسینؓ کے جوان بیٹے حضرت(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
علی اکبر کی یاد میں دربار حضرت شاہ شمس ,امام بارگاہ جوادیہ, امام بارگاہ امیر شاہ تھلہ سادات, امام بارگاہ خلاصی لائن, امام بارگاہ حسین آباد, امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ,امام بارگاہ عبداللہ والا امام بارگاہ رمضان والا, امام بارگاہ بھیڈی پوترا , امام بارگاہ استاد والا, امام بارگاہ شاگرد والا, شیعہ میانی, چوک کمہاراں اور ملتان کی دیگر تمام امام بارگاہوں سے مہندی کے ماتمی جلوس نکالے گئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوئے جلوس سے قبل مجالس عزاء منعقد کی گئی جب آج 8محرم الحرم کو سیج کے جلوس برآمد ہوں گے اور 8 محرم کو ہی رہائش گاہ سردار طالب حسین سنٹرل جیل موڑ سے ماتمی جلوس نکالا جائے گا جو وہاڑی روڈ سے ہوتا ہوا سادات کاٹن فیکٹری میں اختتام پذیر ہو گا 8 محرم الحرام کے باقی تمام جلوس رات گئے ہوں گے۔ شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر کی طرح ضلع ملتان میں قائم امام بارگاہوں ودیگر مقامات سے علم و ذوالجناح کے گذشتہ روز 75ماتمی جلوس برآمد کئے گئے اور 174مجالس عزاء منعقد ہوئیں جبکہ آج 8 محرم کو196مجالس عزاء منعقد ہوں گی اور 86ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں 35لائنسی اور 51روایتی جلوس شامل ہیں۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں نواحی گاؤں 134/16Lمحسن وال میں ڈیرہ پیر فداحسین پر مجلس عزا وماتمی جلوس نکالا گیا مجلس عزا سے ذاکرین اہبیت غلام عباس بنگو ‘ ظفر حسین کانجو ‘ سید صابرحسین ‘ ذاکر غلام قنبر ‘ خرم عباس گوندل کے علاوہ دیگر اہبیت ذاکرین نے فضائل ومصائب شہد ا کربلا حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے حالات زندگی کے مختلف پہلواؤں پر روشنی ڈالی۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق کبیروالا میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنس دار مظہر حسین بھٹی کا علم مبارک کا مرکزی جلوس آج 8بجے شب ڈیرہ پیر سید ظفر علی شاہ سردار روڈ کبیروالا سے برآمد ہوگا،جلوس کا آغاز ماتمی سنگت عزاداران اہل بیت قدیمی کبیروالا کے سالار مخدوم سید فخرسبطین بخاری ’’علم مبارک ‘‘برآمد کروا کے کریں گے ،جو گلی سپنا کلاتھ والی،سردار پور روڈ ،چوک سردار پور روڈ ،امام بارگاہ ایریاں کبیروالا،اولڈ کچہری روڈ ،چوک ٹاؤن ہال کبیروالا،خانیوال روڈ ،امام بارگاہ حسینہ سادات ،چوک شارٹ بازار ،مین بازار کبیروالا سے ہوتا محلہ بھٹیانوالہ میں واقع امام بارگاہ بھٹیانوالہ میں 11بجے شب اختتام پذیر ہوگا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ 228 نامہ نگار کے مطابق 7ویں محرم الحرام کاذوالجنہ اور حضر ت قاسم علیہ السلام کی مہدی کا مرکزی جلوس مذہبی عقیدت واحترام سے کچی منڈی سے برآمد ہو ا جلو س کی قیادت امداد حسین اور اختر حسین نے کی ،ڈی پی اووہاڑی صادق علی ڈوگر کی طرف سے سیکو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جن میں کلوزسرکٹ کیمرے، واک تھرو گیٹ اور ہیلی کیم ڈرون کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جا رہی تھی جلوس کی نگرانی پر1ہزار سے زائد کے قریب اہلکارتعینات کیے گئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس، ریسکیو 1122 ،واپڈ، بلدیہ، اور تمام سرکاری ادارے موجود تھے۔ اوچشریف سے نامہ نگار کے مطابق اوچ شریف 7 محرم الحرام مہندی کا قدیمی جلوس در بار حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت سے برآمد ہوا جسکی قیادت سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے کی۔ ماتمی جلوس میں عزاداروں نے نو حہ خوانی ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کیجلوس میں خواتین سمیت عزاداروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہندی کا جلوس بنگلہ بخاری سے ہوتا ہوا امام بارگا ہ غلام عباس اختتام پزیر ہوا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے تھے پولیس اور ایلٹ فورس کے جوانوں نے جلوس کو چاروں طرف سے گھیرے رکھا اور ہر آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی گی۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا ،پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر سعید پراچہ کی سربراہی میں تقریبا200 سے زائد پولیس اہلکار جلوس کے ہمراہ رہے ۔ساتویں محرام الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو گیا اور اپنے روایتی راستوں عقب جیل روڈ ،فوارہ چوک روڈ سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچا اس کے بعد علی علی مارکیٹ،گول بازار سے ہوتا ہوا پھر انہی راستوں سے واپس مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق 8 محرم الحرام ‘علم پاک کاماتمی جلوس سیدممتاز حسین نقوی مرحوم کے گھرواقع شیشہ والی گلی سے بعدازاں مجلس عزا صبح نوبجے برامدہوگا شبہہ ذوالجناح باباعلی رضا برامدکرائیں گے سیدگوہرممتازنقوی قنبرنقوی عرف جگنوبانی ماتمی جلوس ہمراہ ہونگے مبارک پوراحمدپورشرقیہ اور بہاول پورکے مقامی ماتمی دستے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کریں گے جلوس شیشہ والے گلی شاہی بازار ‘چوک کلاں ‘ مچھلی بازار سے ہوتاہوا مکھیوں والی گلی میں واقع احسان راحت کے گھراختتام پذیرہوگا دوسرا ماتمی جلوس شامل چاربجے میرامام بارگاہ المعروف آستانہ پیالی شاہ محلہ کجل پورہ سے برامدہوکر پرانا عباسیہ سکول سے ہوتاہوا گری گنج بازار‘چوک شہزادی ’ جامع مسجدالصادق ‘چوک کلاں ‘ چاہ فتح خان بازار‘ سے ہوتاہوا واپس اندرون گلی سے ہوتا ہوا واپس اپنے مقررہ راستوں سے میرامام بارگاہ المعروف پیالی شاہ کے آستانہ محلہ کجل پورہ میں اختتام پذیرہوگا شیعہ علماء کونسل کے صدر قمرزیدی ‘ممتازحسین نقوی مرحوم کے جلوس کی نگرانی کریں گے بعدنمازعشاء تمام لائسنس داران کے شبہہ سیج علی قاسم بن حسن نکالی جائیگی۔ بہاول پورکے مشہورنوحہ خواں گلفام حسن خان اپنے ماتمی دستے کے ہمراہ کم سن وفا عباس‘ اشعل عباس کے ہمراہ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کریں گے۔ بہاولپورمیں مہندی کاقدیم جلوس آستانہ روشن شاہ سے نکالایاگیا جس میں عزاداران حسین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس آستانہ روشن شاہ پراختتام پرپذیر ہواشہربھرمیں 8 محرم الحرام کے28 جلوس نکالے گئے جبکہ64 مقامات پر مجالس کاانعقاد کیاگیا۔7 محرم کو24 جلوس نکلے جبکہ59 مجالس منعقدکی گئی اس موقع پرسکیورٹی کے بھرپورانتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ رہی۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز ضلع رحیم یار خان کے طول وعرض میں ساتوں محرم الحرام کے سلسلہ میں 32 جلوس تعزیہ ، شبیہ و علم نکالے گئے جبکہ ضلع بھر میں 51 مجالس کا انعقاد بھی ہوا جن پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تمام جلوس و مجالس کے اطراف میں تین سکیورٹی حصار قائم کئے گئے تھے اور شرکاء کی تین تین جگہوں پر میٹل ڈیٹکٹرز اور جامعہ تلاشی لی گئی اس موقع پر ڈی پی او طارق الہی مستوئی نے بستی بشام دشتی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں پرپا ہونے والے جلوس و مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اپنے اچانک دوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا دریں اثناء ان کی ملاقات ڈی ایس پیز جمشید علی شاہ اور جاوید اقبال باجوہ سے ہوئی جنہوں نے ڈی پی او طارق الہی مستوئی جاری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے بارہ میں تفصیلات بتائیں۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سینکڑوں عزادران امام حسین جلوس کی شکل میں مختلف جگہوں پر علم کی تبدیلی کی رسم اد اکی عزادرا ن امام حسین کا سنیکڑوں عزداران پر مشتمل جلوس امام بارگاہ حسینہ سید کالو شاہ سے روانہ ہو اور صدر بازار روجھان سمیت مختلف روٹ سے ہوتا ہوا دادن شاہ ۔غازی پارک اور پھر دربا حبیب شاہ پو نچاجہاں سینکڑوں عزادران امام حسین نے علم کی تبدیلی کی رسم ادا کی ور زنجیر زانی ۔ماتم کنی ۔اور نوحہ خوانی کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے کے علاوہ ریسکو۱۱۲۲ موقع پر موجود رہے صدر بازار روجھان کو مکمل سیل کر کے جگہ جگہ پولیس اور کے اہلکار تعینات کر دیے گئے اور صدر بارار روجھان کو مکمل بند کر دیا گیا جلوس کی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر روجھان فاروق صادق ،ڈی ایس پی روجھان مجاہد برمانی ،دفعدارباڈر ملٹری پولیس مہردین خان مزاری بھاری نفری کے ہمراہ جلوس کے ہمہ وقت ساتھ رہے صدر پریس کلب نور احمد راہی ،نائب صدر پریس کلب محمدعلی عامر ،جنرل سیکٹریری پریس کلب محمد علی ڈوگر ،سابق کونسلر محمد حیات خان سرگانی ،مقامی صحافی شکیل عمران ،صدیقڈوگر سیکورٹی برانچ کے افسران ،ٹی ایم اے روجھان کے افسران ریاض مزاری ،حبیب لغاری اور عوامی وسماجی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔