قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے ‘ ہارون رفیق
مظفرگڑھ ‘ کوٹ ادو (سٹی رپورٹر228 تحصیل رپورٹر) عشرہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،قیام امن کیلئے آپس میں ہم آہنگی ، روداری اور بھائی چارے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کی فضا کو فروغ دیا جائے یہ بات سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون رفیق نے ڈی سی او آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل آئی جی ویجیلینس آغا یوسف بھی ہمراہ تھے، سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار اپنے سروس او ر ڈی پی او آفس سے جاری شدہ ڈیوٹی کارڈ اپنی یونیفارم پر نمایا ں طور پر آویزاں کریں ، اس موقع پر ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے بتایا کہ ضلع بھر میں مستقل قیام امن کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے، ضلع بھر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہ ہے، تاہم مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اجلاس میں ڈی پی او ملک اویس احمد، اے سی مظفرگڑھ سیف اللہ ، ڈی او سی کریم بخش سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔