رحیم یار خان سے سندھ پنجاب بارڈر تک علاقہ حساس قرار ‘ سکیورٹی مزید سخت

رحیم یار خان سے سندھ پنجاب بارڈر تک علاقہ حساس قرار ‘ سکیورٹی مزید سخت

  



رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ذرائع نے بتایاکہ رحیم یارخان کے علاقہ نورے والی سے سندھ کے علاقہ ولہار تک 52کلو میٹر ریلوے ٹریک کو 9اور10محرم کے روز دہشت گردی کانشانہ بنایا جاسکتا ہے جس پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے52کلو میٹر کے ریلوے ٹریک کو انتہائی حساس قرار دیے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

جانے پر پولیس کی جانب سے ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جو24گھنٹے ریلوے ٹریک کی نگرانی کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...