قبروں کی مرمت اور لپائی کے من مانے ریٹ مقرر ‘ ایڈوانس بکنگ

قبروں کی مرمت اور لپائی کے من مانے ریٹ مقرر ‘ ایڈوانس بکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ‘ راجن پور (بیورو رپورٹ 228 نمائندہ خصوصی) مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پربھی آنا بھول گئے ہیں بہت کم تعداد میں لوگ قبرستان میں فاتحہ اور قبروں کی مرمت کیلئے آرہے ہیں یہ بات قبرستانوں میں قبریں بنانے والے اورلیپائی کرنیوالے مزدوروں اعجازحسین منورکالا اللہ دتہ فرحان خان پیرنڈتہ نے ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہاکہ پہلے یکم محرم سے10 محرم تک قبرستانوں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
میں شہریوں کارش ہوتاتھاوہ اپنے پیاروں ، رشتہ داروں کی قبروں کے ساتھ ساتھ ان کیساتھ والی قبروں کی بھی لپائی اورمرمت کرتے تھے لیکن اب60 فیصد سے زائد ایسی قبریں ہیں جن کی حالت خستہ ہے کئی سالوں سے ان کے عزیز واقارب قبرستان نہیں آئے انہوں نے کہاکہ5 سال قبل ہم فی قبرلپائی کے100 روپے لیتے تھے لیکن آج ہم80 روپے فی قبرلپائی لے رہے ہیں اورمٹی اوربھوسہ بھی ہماراہوتاہے۔ علاوہ ازیں راجن پور ،جہان پورسمیت نواحی علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر قبرستانوں میں قبروں کی دیکھ بھال مرمت ،لپائی کرانے اور قبروں پر قطبے لگوانے کا کام شروع ہو چکا ہے قبرستانوں میں مرمت کے کاموں کی وجہ سے مستری مزدوروں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ایڈوانس بکنگ جاری۔شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔