اسلام میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں ‘ آفاقی نظام کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی ‘ علماء

اسلام میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں ‘ آفاقی نظام کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی ‘ ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)بزم غوثیہ کے زیر اہتمام جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد ملتان میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن کے مہتمم اعلیٰ علامہ مفتی ہدایت اللہ پسروری نے کہا کہ دین مخالف قوتوں کے خلاف سنت شبیری کے مطابق صف آراء ہونے کی ضرورت ہے، علامہ محمد اختر (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

محمود نے کہا کہ ہمیں اسلام کی اشاعت ثانیہ کیلئے بڑی منظم جد و جہد کی ضرورت ہے ۔ مولانا عثمان پسروری نے کہا کہ علم حسینی کو تھام کر امن و سلامتی کی فضا و قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا محمد قاسم سعیدی نے کہا کہ اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں اسلام کے آفاقی نظام کیلئے جد و جہد کرنی چاہیے تقریب سے مولانا محمد انس قادری ہدایتی، مولانا محمد نعیم قاری محمد عارف ، مولانا قاضی عبد القیوم، مولانا حفیظ اللہ خان ، مولانا محمد عمران نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...