سی ٹی ڈی کے احکامات پر نشتر ہاسٹلز کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی

سی ٹی ڈی کے احکامات پر نشتر ہاسٹلز کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی

  



ملتان (جنرل رپورٹر) سی ٹی ڈی کے احکامات پر نشتر کے ہاسٹلز میں سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نشتر انتظامیہ نے ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت دی ہیں کہ ہاسٹلز میں آنے والی گاڑیوں کو مین داخلی راستے پر روک ہی جامہ تلاشی لی جائے اور گاڑی کو ٹوکن دے کر اندر جانے دی جائے۔ اسی طرح اگر کوئی وزیٹر ہاستل میں ملنے کیلئے آتا ہے تو اس کا اصل شناختی کارڈ گیٹ پرلے کر اسے جانے دیا جائے۔ ہاسٹل میں مقیم (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ڈاکٹرز اور طلبہ اور میس میں کام کرنے والے لوگ ان کارڈز آویزاں کر کے ہی اندر جا سکیں گے۔ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے سختی سے نمٹنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر