عرس بابا فرید گنج شکر ‘ مسافروں کا غیر معمولی رش ‘ ریلوے عملہ نے بلیک مارکیٹنگ شروع کر دی

عرس بابا فرید گنج شکر ‘ مسافروں کا غیر معمولی رش ‘ ریلوے عملہ نے بلیک ...

  



ملتان(نامہ نگار)پاکپتن میں بابافریدالدین گنج شکرؒ کے عرس کے باعث مسافروں کے غیرمعمولی رش کافائدہ اٹھاٹے ہوئے ریلوے عملہ نے کراچی کے لئے 11سوروپے والاٹکٹ15سوسے16میں فروخت کرناشروع کردیابلیک مارکیٹنگ کی مسلسل شکایات پرڈی ایس ریلوے نے ویجی لینس(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سیل کوکاروائی کے لئے پاکپتن بھجوادیا۔عامرنامی ایس ٹی ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔بتایاجاتاہے کہ پاکپتن میں بابافریدالدین گنج شکرؒ کے عرس کے باعث کراچی اوراندرون سندھ سے ہزاروں زائرین آتے ہیں یہاں سے سندھ کے لئے ایک ہی ٹرین فرید ایکسپریس چلتی ہے جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے والامافیاسرگرم ہوجاتاہے ۔ڈی ایس ریلوے ظفراللہ کلوڑ کوزائرین کے رش کے باعث ریلوے عملہ کی طرف سے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی شکایات موصول ہورہی تھی جس پرانہوں نے گزشتہ روز ریلوے ویجی لینس سیل کی ٹیم کوبھیجاجس نے عامرنامی ٹی سی آر سے کراچی کی برتھ سمیت ٹکٹ کے11سو کی بجائے15سوروپے میں معاملات طے کئے ایس ٹی ٹکٹ لینے گیااس دوران اسے دیگر ریلوے عملہ نے آگاہ کردیاکہ وہ ویجی لینس سیل اہلکارکوٹکٹ فروخت کررہاہے جس پراسنے ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی۔

بلیک مارکیٹنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...