ڈی ایچ اے پراجیکٹ کی زد میں آنے والی اراضی کی تفصیلات طلب

ڈی ایچ اے پراجیکٹ کی زد میں آنے والی اراضی کی تفصیلات طلب

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے مجوزہ رہائشی منصوبے کے زد میں آنے والے رفاع عامہ کیلئے مختص اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے موضع گٹھ برابر موضع گاڑھے واہن ‘ موضع رائے پور ‘ موضع سانگی ‘ پنچ کھوہ ‘ کوٹلہ سادات ‘ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )موضع طاہر پور ‘ موضع مدینہ اور موضع بستی نوڈھنڈ میں رہائشی پراجیکٹ کیلئے اراضی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مواضعات میں ڈی ایچ اے بذات خود اراضی خریدنے کی بجائے رجسٹرڈ ڈویلپرز کے ذریعہ اراضی حاصل کر رہا ہے۔ اب حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کیا کہ مذکورہ مواضعات میں سکولز ‘ ڈسپنسری ‘ قبرستان ‘ اوقاف ‘ سنٹرل لینڈ ‘ لینڈ کمیشن ‘ پارکس سمیت دیگر مقاصد کیلئے اراضی کی تفصیلات تیار کر کے رپورٹ کی صورت میں صوبائی حکومت کو روانہ کی جائے جس پر ضلعی انتظامیہ 300 ایکڑ سے زائد اراضی کی سافٹ اور ہارڈ کاپی حکومت پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...