سابق ضلع ناظم ملتان میاں فیصل مختار بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کیلئے سرگرم پرانے ساتھیوں اور سیاستدانوں سے رابطے تیز

سابق ضلع ناظم ملتان میاں فیصل مختار بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ...

  



ملتان (خصوصی رپورٹر) سابق ضلعی ناظم میاں فیصل مختار نے بلدیاتی الیکشن میں ہمنوا گروپ اقتدار میں لانے کیلئے پرانے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سیاستدانوں سے رابطے بحال کرنا شروع کردئیے ہیں ، ضلعی نظامت کے دور میں پرانے ساتھیوں کی خوشی و غمی میں شرکت کرکے پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ضلعی نظام میاں فیصل مختار ضلعی نظامت کے بعد مکمل طور پر کنارہ کش ہو گئے تھے اور اکثر پرانے سیاستدانوں سے ملنا جُلنا بند کردیا تھا ، عیدالضحیٰ سے لیکر گذشتہ چند روز تک سابق ضلعناظم میاں فیصل مختار ملتان میں موجود رہے اور پرانے ناظمین سے ملنے کیلئے انکے گھر گئے ، ذرائع کے مطابق سابق ضلعی ناظم میاں فیصل مختار پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی دلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں اور سیاستدانوں سے جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...