مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا ‘ عبدالعلیم شاہ

مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا ‘ عبدالعلیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ پاکستان)و زیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی سے دونوں عالمی قوتوں چین اور
(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
امریکہ سے ہمارے تعلقات خوشگوار اور ملکی مفادات کے تابع ہیں ہمارا دشمن ملک بھارت ہماری کامیاب خارجہ پالیسی سے انتہائی اذیت میں ہے پلڈاٹ سروے میں شریف برادران کی سب سے زیادہ مقبولیت حکومت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے بلدیاتی الیکشن میں نوازلیگ کی کامیابی عوامی امنگوں کی آئینہ دار ہوگی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمارے دور اقتدار میں ہی وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا دونوں عالمی قوتوں چین اور امریکہ سے پاکستان کے دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک سے اقتصادی ،تجارتی روابط ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی آئینہ دارہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورہ امریکہ بھی کامیاب ہوگا۔
عبدالعلیم شاہ