8 مسافر ٹرینوں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا
ملتان(نامہ نگار)نادرآباداورملتان کے درمیان سیلپرز تبدیلی کے لئے جاری کام کے باعث خیبرمیل کو25منٹ کی تاخیر کاسامنا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کرناپڑامجموعی طورکراچی سے پشاورجانے والی خیبرمیل 1گھنٹے کی تاخیرسے ملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچی۔تاخیر سے آنے والی دیگرگاڑیوں میں پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس2گھنٹے30کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان2گھنٹے،لاہورسے کراچی جانے والی شالیمارٹو،راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر،لاہورسے کراچی جانے والی شالیمار،پشاورسے کراچی جانیوالی خیبرمیل ،راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان 1،1گھنٹے کی تاخیرسے ملتان پہنچیں۔