ڈینگی مرض روز بروز بڑھنے لگا ‘ 8 مزید مریض ہسپتالوں میں داخل

ڈینگی مرض روز بروز بڑھنے لگا ‘ 8 مزید مریض ہسپتالوں میں داخل

  



ملتان ‘ رحیم یار خان (جنرل رپورٹر 228 ڈسٹرکٹ رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز بھی ڈینگی کے مرض کے شبہ میں مزید(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

25 مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کے بعد نشتر ہسپتال میں لائے جانے والے ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 217 ہو گئی اور اس تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر مریض ان ڈور سے رپورٹ ہوئے ہیں اور محکمہ صحت کی زیادہ تر توجہ آؤٹ ڈور سرویلنس پر مرکوز ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ قاسم والا کے رہائشی 14سالہ جمیل احمد کو تیز بخار میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی رپورٹس میں 14سالہ جمیل احمد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جسے ڈینگی وارڈ کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کردیا گیا ہے ورثاء کے مطابق جمیل احمد بنگلہ قاسم والا کارہائشی ہے ڈینگی وائرس کی تصدیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بنگلہ قاسم والا اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش پائی جاتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...