واٹرپیو ریفیکشن پلانٹس کے چوکیدار ڈیوٹی سے غائب ‘ ٹونٹیاں چوری معمول

واٹرپیو ریفیکشن پلانٹس کے چوکیدار ڈیوٹی سے غائب ‘ ٹونٹیاں چوری معمول

  



ملتان ( خبر نگار ) بوسن ٹاؤن کے زیر اہتمام واٹر پیوریفیکشن پلانٹس پرتعینات چوکیدار عملے کی ملی بھگت اور سیاسی آشیر باد سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بوسن ٹاؤن کی حدود میں واقع درجنوں واٹر پیور ریفیکشن پلانٹس عدم توجہی کے باعث انتہائی خراب حالت میں بیشتر واٹر (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

پلانٹس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے موٹریں چوری ہونے کے متعدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔ ان پلانٹوں پر تعینات آپریٹر اور چوکیدار کئی کئی راتوں تک ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جس سے ان پلانٹس کی ٹونٹیاں چوری ہو نے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مسجد قرطبہ کے نزدیک واقع واٹر پیوریفیکشن پلانٹ پر تعینات چوکیدار سعید ولد عبدالعزیز پچھلے کئی ماہ سے مسلسل ڈیوٹی سے غائب ہے اور عملے کی ملی بھگت ‘ سیاسی آشیر باد سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہا ہے بتایا گیا ہے کہ چوکیدار کی غیر حاضری سے متعلق اہل علاقہ نے متعدد بار بوسن ٹاؤن انتظامیہ کو شکایت کی ہے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...