پی ٹی آئی نے عوام میں جڑیں مضبوط کر لیں، بلدیاتی الیکشن جیتیں گے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے عوام میں جڑیں مضبوط کر لیں، بلدیاتی الیکشن جیتیں گے، شاہ محمود ...

  



ملتان (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام میں جڑیں مضبوط کر لیں اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ن لیگ کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 38 محلہ (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

غریب آباد گراس منڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیدوار چےئرمین خالد ملوک عاربینے ساجد نواز کھوکھر کی حمایت میں دستبرداری کا اعلان کیا اور مخدوم شاہد محمود قریشی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی تعداد زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ معاملات کا افہام و تفہیم سے حل کرتے ہوئے مضبوط امیدواروں کو میدان میں لا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹیوں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوار میسر نہیں ، پی ٹی آئی کے پاس ٹکٹ کے خواہشمندوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں یہ ہماری کامیابی کی دلیل ہے اس موقع پر حلقے کی بھٹی ، عطار، عاربی، کھوکھر، اعوان، سید ، حسان، کلاسن، خان، شیخ ، تھہیم اور قریشی برادریوں کے رہنماؤں سے خطاب کیا اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...