بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام چھاپنے کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام چھاپنے ...

  



گگو منڈی ‘ رحیم یار خان ‘ داجل (نمائندگان) بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی امیدوار ‘ عملہ متحرک ہو گیا۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیلٹ پیپرزپر امیدواروں کے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

نام بھی چھاپنے کا فیصلہ کیاہے یونین کونسل کی حدود میں رہنے والے شہری دو جبکہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں رہنے والے شہری ایک ووٹ ڈال سکیں گے ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے انتخابی نشانات چھاپے جاتے تھے تاہم گزشتہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپروں پر امیدواروں کے نشانات کیساتھ ساتھ نام بھی چھاپے گئے الیکشن کمیشن نے یہی طریقہ کار بلدیاتی انتخابات میں بھی دہرانے کا فیصلہ کیا ہے یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کیلئے ایک ہی ووٹ ڈالا جائیگا جن کا بیلٹ پیپرنیلے رنگ کاہوگایونین کونسل کے جنرل کونسلراورمیونسپل کمیٹی کے کونسلرکیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپرہوگا اور یونین کونسل کی حدود میں رہنے والے شہری نیلا اور سفیدبیلٹ پیپرجبکہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں رہنے والے شہری صرف سفیدبیلٹ پیپر استعمال کرنے کے مجازہونگے۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ پر 31اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے رورہیلتھ سنٹر کے متعددملازمین کوبطور پولنگ آ فیسر تعینات کیا گیا ہے ۔مقامی میڈیکل آ فیسر اقبال انصاری نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے ملازمین کوای۔ ڈی۔ او ایگریکلچر اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ کی طرف سے بطور ریٹرننگ آ فیسر ڈیوٹی کے لیے علیحدہ فرستیں موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق اظہر امین ڈسپنسر کو چک نمبر 261/E.Bوچک نمبر 118/E.Bاور ذولفقار ڈسپنسر کو چک نمبر 122/E.Bاور چک نمبر 461/E.Bمنور ڈسپنسر کو چک نمبر 261/E.Bاور چک نمبر 130/E.B۔محمد بوٹا ڈسپنسر کو چک نمبر 261/E.Bاور چک نمبر 118/E.B۔خلیق الزمان کو تین مقامات چک نمبر 273/E.Bو موضع بڈھ غلام و موضع غفور واہ ۔نور نبی ڈینٹل اسسٹنٹ کو چک نمبر 291/E.Bاور چک نمبر 40/K.Bکے علاوہ سٹاف کے دیگر ملازمین کو بھی ایک سے زائد جگہ پر پولنگ آ فیسرز مقرر کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب متعلقہ حکام سے اس کے متعلق وضاحت چاہی تو دونوں آ فیسرز نے اپنی اپنی طرف سے جاری کردہ لسٹ پر عمل کرنے کی ہدائت کی ۔ڈاکٹر اقبال انصاری نے مزیدکہا کہ R.H.Cگگو منڈی لاہور ملتان روڈ پر واقع ہے اور الیکشن کے دن مختلف مقامات سے ایمر جنسی مریض آ تے رہتے ہیں ۔لیکن اس مرتبہ ایک میڈیکل آ فیسر اور ایک ڈسپنسر کے علاوہ پورے ہسپتال سٹاف کی پولنگ ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جس سے کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے میں مشکل پیش آ ئے گی۔ داجل سے نامہ نگار کے مطابق داجل کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی فیصلہ داجل کے تما م سیاسی جماعتوں کے چیئر مین وائس چیئر مین اور جنرل کونسلر نے عوامی حقوق کیلئے خانہ خدا میں بیٹھ کر یکجان ہو گئے داجل کی جامع مسجد نور محمدی میں تمام سیاسی بلدیاتی امید واروں کے علاوہ داجل کے شہریوں کی کثیر تعداد نے مسجد میں بیٹھ کر بعد نماز مغرب اد ا کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ قیام پاکستان سے قبل داجل کو سب تحصیل کا درجہ حاصل تھا مگر یہاں کے سیاسی ناخداؤں نے اپنی جاگیر دارنہ گرفت کو منصبوبہ کرنے کیلئے اسے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلا کر اپنی اجارہ داری قیام کرتے ہوئے اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کئے جس کی باعث داجل کی عوام کا استحصال اور عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور رہی مگر افسوس کے اس متوقع بلدیاتی الیکشن میں جو صاحب اقتدار وں کی آپس کی سیاسی چپلقش نے داجل کو ٹاؤن کمیٹی سے اب یونین کونسل میں تبدیل کردیا جس کے باعث داجل کے غیور اور با شعور عوام نے عوامی حقوق کی خاطر مسجد میں بیٹھے تمام سیاسی جماعتوں کے چیئر مین وائس چیئر مین اور جنر ل کونسلروں نے موجودہ بلدیاتی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا جو کام قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نہ کر سکے ۔ شہریوں نے بلدیاتی الیکشن میں شمولیت کو داجل کو میونسپل ٹاؤن کمیٹی میں تبدیل کرنے سے مشروط دیا ہے۔

انتخابات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...