3 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد

3 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پولیس کوٹ ادو کو مخبری ہوئی کہ لاہور سے بھاری شراب کی کھیپ مزدا ٹرک پر کوٹ ادو لائی جا رہی ہے جس (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
پر ایس ایچ او کوٹ ادو صادق خان رند نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلم نیازی، کانسٹیبلوں محمد شاہد، سجاد حسین،محمد ندیم،اللہ بخش کی قیادت میں پولیس پارٹی تشکیل دی جنہوں نے رات گئے نالہ ہزارہ نور شاہ طلائی روڈپر ناکہ لگا کر شرب سے بھرا کنٹینر نماشہ زور ڈالہ نمبری 4077ایل ایس ای کو قبضہ میں لے لیا ، پولیس ناکہ کو دیکھتے ہی شراب مالک نقد آباد کا رہائشی اسحاق آرائیں ٹرک سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے لاہور کے سپلائر شہباز آرائیں اور ڈرائیور رمضان کو گرفتار کر لیا ،مزدا ٹرک میں 30کارٹن میں بند 3ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔