پوسٹر لگانے کے باعث امیدوار کونسلرز کے 2 گروپوں میں جھگڑا ‘ 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پوسٹر لگانے کے باعث امیدوار کونسلرز کے 2 گروپوں میں جھگڑا ‘ 8 افراد کیخلاف ...

  



ہارون آباد(نامہ نگار) پوسٹر لگانے کی وجہ سے امیدوار کونسلرز کے دو گروپوں میں جھگڑا ،8افرادکے خلاف مقدمہ درج ،تھانہ سٹی میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

محمد شکیل کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کہ میں اور محمد انورچوہدری عدیل افضل کی کاٹن فیکٹر ی میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا ہوں عدیل افضل جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن کے لیے کھڑا ہواہے میں اور محمد انور محمد عدیل جنرل کونسلر کے اشتہار وغیرہ لگا رہے تھے کہ محمد سلیم جگا ولد جگا ،محمد جمیل ولد جگا ،قوم رحمانی سکنہ مدینہ کالونی ہارون آباد مسلح سوٹے آگئے جنہوں نے آ کر مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا محمد سلیم نے سوٹا مارا جو میرے بائیں آنکھ کے بھروٹہ پر لگا اور محمد جمیل نے سوٹا مارا جو میر ے بائیں بازو پر لگا اسی اثناء میں محمد سلیم کی امداد کے لیے محمد رشید ،محمد رفیق ،محمد شفیق پسران جگا اقوم رحمانی ارشد سلیم ولد محمد سلیم معہ سوٹے و دوکس نامعلوم اشخاص یکے بعد دیگر ے آگئے اور محمد رشید نے سوٹا مارا جو میری کمر پر لگا محمد رفیق نے سوٹا مارا جو میری کمر پر لگا لڑائی کا شور سن کر محمد انور مجھے چھڑانے آیا تو محمد شفیق نے سوٹا مارا جو محمد انور کے سامنے پسلیوں پر بائیں جانب لگا راشد سلیم نے سوٹا مارا جو محمد انور کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر لگا شور واویلا کرنے پر محمد سلیم ولد مختار احمد اور ذوالفقار علی ولد محمد سید موقع پر آگئے جنہوں نے آکر ہماری جان چھڑوائی تھانہ سٹی میں زیر دفعہ( ت پ 337f5/337ld/337a(1)/34)مقدمہ کے بعد مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر