محرم سکیورٹی، اعلیٰ افسروں اور سکیرٹریوں کو بھی ڈیوٹیاں تفویض

محرم سکیورٹی، اعلیٰ افسروں اور سکیرٹریوں کو بھی ڈیوٹیاں تفویض

  



ملتان، میاں چنوں، میلسی، وہاڑی، بورے والا، لودھراں، بہاولپور، راجن پور، عمر کوٹ، جام پور، لیہ، گڑھ مہاراجہ، لیاقت پور، رحیم یار خان (وقائع نگار، خبر نگار، بیورو رپورٹ، نمائندگان) محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ کر دیا(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسر اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ اضافی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔ حکام کی طرف سے ہر افسر کو اپنے اپنے علاقے میں سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم، اس حوالے سے تمام تر ضروری لوازمات مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی زیر صدارت گذشتہ روز ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران ملتان پولیس کے سیکیورٹی پلان اور ڈیوٹی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر عاطف اکرام کے علاوہ سی پی او آفس کے تمام برانچز کے ہیڈز شریک ہوئے ۔میٹنگ میں چھ 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی پلان پر بات چیت کی گئی اور خصوصا اے کیٹگری کی مجالس اور جلوسوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز، سوئیپنگ،کومبنگ اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم نے اجلاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ تاحال ضلع ملتان میں پولیس افسران اور اہلکار دن رات اپنی ڈیوٹی میں مگن نظر آتے ہیں اور مکمل جانفشانی سے دن رات کام کر رہے ہیں ۔آٹھ08محرم الحرام مورخہ 20اکتوبر 2015بروزجمعرات ضلع ملتان میں کل 86جلوس برآمد ہوں گے جبکہ196مجالس بھی منعقد کی جائیں گی جن میں سے 15جلوس اور 48مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ اظہر اکرم کی سرپرستی میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر عاطف اکرام ضلع بھر کی سیکیورٹی کے اوور آل نگران ہوں گے۔ ضلع ملتان پولیس کے کل 2794پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 40انسپکٹر،109سب انسپکٹر،146اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،56ہیڈ کنسٹیبل اور 2426کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ملتان سے خبر نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرملتان زاہد سلیم گوندل نے محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کرتے ہوئے ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابند ی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور لٹریچر سمیت وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی او نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں علماء وذاکرین کے نام شامل کرنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ یوم عاشور پر محکموں میں رابطے موثر بنانے کے لئے ڈی سی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24گھنٹے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق 9/10محرم الحرام کو پاک فوج کے افسران و جوان ،پولیس کی جانب سے 250سے زائد پولیس افسران و اہلکار، ریسکیو1122کے افسران واہلکار، ٹی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ سمیت ٹی ایم کے افسران وملازمین بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ٹی ایم اے کی جانب سے جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں امجد سلیم سرگانہ،ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اورایم ایس ڈاکٹر عامر کھیڑا نے میڈیا کو بتایا کہ 9/10محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔میلسی سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق عشر ہ محر م الحرام کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے میلسی سر کل پولیس نے اپنے تھانوں کو ضرورت کے مطابق نفری فراہم کردی ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنی اپنی ڈیوٹیاں سنبھال کر اپنے فرائض سر انجام دینا شرو ع کردیے ہیں پنجاب حکو مت نے دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے فول پروف انتظاما ت کرلیے ہیں انشا اللہ بقیہ عشر ہ خوشگوار پرامن طریقے سے گزرے گا سب ڈویژنل پولیس آ فیسر میلسی چوہدری شبیر احمد وڑائچ نے گزشتہ روز تھانہ صدر میلسی میں پہنچ کر تھانے کی حدود میں ہونیوالی مجالس عزا جلوسوں ذوالجناحوں کے روٹس کے بارے میں ایس ایچ او صدر عبد الباری اور ایس ایچ او سٹی محمد شمعو ن جوئیہ سے مکمل سیکورٹی انتظاما ت کی بریفنگ لی۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کا رات کواچانک دورہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تعزیہ روٹس کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کئے گئے کنٹرول روم میں کارکردگی کی چیکنگ انتظامات تسلی بخش ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ڈی ایس پی سمیت دیگر فوکل پرسنزکی کارکردگی کو سراہا تفصیل کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او وہاڑی سردار صادق علی ڈوگر نے رات 10بجے کے قریب اچانک دورہ کیا تواسسٹنٹ کمشنر میلسی محمدریاض۔ڈی ایس پی میلسی چوہدری شبیراحمد وڑائچ۔ٹی ایم او میلسی چوہدری محمدندیم ۔ایس ایچ او سٹی شمعون جوئیہ اور فوکل پرسن شعبہ الیکٹرک میلسی شیخ محمدجاوید اقبال اوردیگر عملہ عزاداران کو سیکورٹی وسہولت فراہم کرنے کیلئے جلوس کے ہمراہ موجود تھا ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او وہاڑی سردار صادق علی ڈوگر نے تعزیہ روٹس پر لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ تعزیہ روٹس کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مناسب لوکیشن پر تنصیب اور کارکردگی جانچنے کیلئے قائم کئے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر اور پاک فوج کے کرنل افتخار نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ عیار اور مکار دشمن سے ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے آپریشن ضرب عضب کی شدت سے مغلوب آخری سانس لیتے دہشت گردکوئی ناپاک حرکت کرسکتے ہیں پاک فوج کے افسر و جوان اور پولیس پوری طرح چوکس ہیں ممبران امن کمیٹی بھی ماضی کی شاندار روایات کے مطابق امن کوششوں کو آگے بڑھائیں اور تمام مکاتب فکر اپنی صفوں میں خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں فوری ضلعی انتظامیہ کومطلع کریں انہوں نے کہا مسلکی اختلافات سمیت دیگر اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتفاق و اتحاد، رواداری ، برداشت کا مثالی مظاہرہ کیا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ پوری جانفشانی سے افسر وجوان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاد ق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقراررکھنے کے لیے پولیس نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولیس نے مختلف مقامات پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے محرم کے جلوسوں کی ایریل مانیٹرنگ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی فراہم کر دی گئی ہے تینوں تحصیلوں میں کنٹرول روم قائم کر دےئے ہیں۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی عشرۂ محرم الحرام پورے مذہبی عقیدت وا حترام سے منایا جارہا ہے مقامی پولیس ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ، دیگر ادار وں اور انجمن حیدریہ کے باہمی تعاون سے امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن حیدریہ بورے والا سیداسد حسین نقوی ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی پولیس اور سول انتظامیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن حیدریہ سید نسیم حسین نقوی اور منتظم اعلیٰ سید عاطف رضا نقوی ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیاز نویں ، دسویں محرم کے دوران ضلع میں سکیورٹی کے پیش نظر ضلع کی ریونیو حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم ان کے حکم نامے کے مطابق میڈیا کے مصدقہ افراد ، خواتین اور بچے ، ساٹھ سال سے زائد عمر کے معمر افراد اور سرکاری ڈیوٹی کرنے والے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہونگے۔بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں پاک آرمی اور پولیس کے دستوں نے مشترکہ طور پر شہر اور دیگر علاقوں مین فلیگ مارچ کیااور اس مارچ کے دوران محرم کے جلوسوں کے روٹس کو بھی چیک کیا گیا۔فلیگ مارچ کی قیادت پاک آرمی کے آفیسر کرنل محمدجاوید، اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی سعدیہ مہر اور ڈی ایس پی چوہدری سعید انور نے کی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی سعدیہ مہر کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے بارے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122احمد پور شرقیہ اسٹیشن نے محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو و ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ بات ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے گذشتہ روز ریسکیو 1122احمد پور شرقیہ کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ریسکیو1122اسٹیشن کی بلڈنگ، ایمرجنسی گاڑیوں، ماڈرن ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز سمیت ریسکیو آلات، سٹاف ڈسپلن، ڈیوٹی روسٹر وایمرجنسی مینجمنٹ رجسٹرز اور کنٹرول روم کامعائنہ کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سٹاف عوام کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔اس موقع پر سفیران امن کمیٹی احمد پور شرقیہ کے ایک وفد نے مسلم قریشی کی سربراہی میں ملاقات بھی کی۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے اس وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔راجن پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محرم الحرام میں محکمہ پولیس کی جانب سے مجالس و جلوسوں کی داخلی و خارجی گزر گاہوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھر میں 1700پولیس ملازمین،رضاکاران،سول ڈیفنس کے اہلکاروں سمیت دیگر ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔تحصیل روجھان،جامپور،فاضلپور،شکار پورحساس ترین قرارپائی گئیں۔عوام الناس کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کے نظر آنے کیصورت میں فوری مقامی پولیس اسٹیشن یا15پر بروقت اطلاع دیں تاکہ حالات خراب ہونے سے قبل ان پر قابو پایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر راجن پور چوہدری محمد آصف رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیش نظر اس سال محرم الحرام میں ضلع راجن پور میں مجالس،جلوسوں کے روٹس پر کڑی نگرانی رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ضلع بھر میں اہم جگہوں پر ایمبولینس سروس،بم ڈسپوزل سکواڈسمیت سول ڈیفنس کی جانب سے 60اہلکاران و رضاکاران تعینات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راجن پور محمد عقیل گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے باعث اہم مجالس ،جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جس میں تقریبا 30سے زائد سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کیے گئے ہیں جن کاکنٹرول روم ضلعی دفتر سول ڈیفنس راجن پور میں بنایا گیا ہے۔ راجن پور سے ڈسٹر کٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور،ضلع بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابند ی عائد ہوگی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی محرم الحرام کے دس ایام کے دوران ضلع بھر میں 535 مجالس جبکہ 217 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے مجالس اور جلوسوں کی خصوصی طور پر نگرا نی کی جائیگی بلکہ مذکورہ روٹس کو مکمل طور پر سیل کردیا جائیگا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان جلوسوں اور مجالس کو مانیٹر کیا جائیگا ان خیالات کااظہار ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گوندل نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ بیس علماء کرام کے تقاریر پر پابندی ہوگی جبکہ دوسرے اضلاع کے 40 علماء کرام کے ضلع راجن پور میں داخلہ پر حکو مت پنجاب نے پابندی عائد کردی ہے۔ عمر کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یوم عاشورہ محر م الحرام کے دوران سیکو رٹی کے فول پرو ف انتظا م کئے گئے ہیں نفر ت انگیز اور فرقہ وارا نہ تقر یر پر پا بندی دفعہ 144کا مکمل نفاز یقینی بنا یا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر را جن پور زا ہد محمود خا ن گو ندل نے میڈ یا بر یفنگ میں کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پو ر کی 70 امام با ر گا ہو ں میں 535مجلس عزا ہو گی جس میں اے کیٹگری کے 50حساس علا قہ جا ت شا مل ہیں عا شورہ محرم کے دوران ضلع بھر میں کل217 جلوس برآمد ہو ں گے جن پر 1651 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ 6ڈی ایس پیز ان جلوسوں کی نگرانی پر مامورکئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 20انسپکٹر ز سب انسپکٹر 83 اے ایس آئی 108 حوالدار 90 اور 1144 کانسٹیبل 200 کے قریب قومی رضاکار جبکہ 26لیڈی کانسٹیبلان تعینات کئے گئے ہیں۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجام پور قمرالزمان خان قیصرانی نے کہاہے کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی آس پاس اوراردگردپرنظررکھے امام بارگاہوں،مجالس،جلوس اورمساجدکے راستوں کی مکمل صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے مجالس اورجلوس کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں امن کمیٹی کے ارکان امن وامان کے لئے کیے گئے معاہدات کی پاسداری کویقینی بنائیں ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزتحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی ایس پی چوہدری محمدطارق،ٹی ایم اوچوہدری فیاض احمد،ایس ایچ اومہارسعید احمد،ایس ڈی اوصابرشاہ،سب انجینئیر افضل خان جتوئی،مرزاتنویراصغر،ندیم ارشدکاکڑعلماء کرام علامہ محمدیاسین راہی،مولاناابوبکر عبداللہ،قاضی جمیل احمد،مولانامحمد طفیل انصاری،،شمشیرحیدرخان،علمدارحسین چانڈیہ،فیاض حسین مغل ،انجمن تاجران کے ملک محمدشاہد،میاں عمرممتازخواجہ،محمدراشدبھٹہ،سپیشل برانچ کے مٹھوخان،ملک سجادحسین سمیت دیگربھی موجودتھے۔ لیہ سے نما ئندہ پا کستان کے مطابق ضلع لیہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ،تمام ایمرجنسی ادارے الرٹ،داخلی و خارجی راستے سیل،دریائی پتن پر چیکنگ کا سخت عمل،ہوٹلوں کی چیکنگ،سرچ آپریشن جاری،پاک فوج کی 2کمپنیاں بھی پہنچ گئیں،جلوس روٹس پر 122 CCTVکیمرے نصب،9،10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی،لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کنٹرول روم کے ذریعے کی جارہی ہے۔محرم الحرام میں امن وامان کو قائم رکھنے کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق ڈی پی اولیہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تمام ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ ہیں،ضلع کے داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے گئے ہیں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں جگہ جگہ پکٹس قائم کرکے متعددبڑے اور چھوٹے راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کوروکنے کیلئے دریائی پتنوں پر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ہرگزرنے والے شخص کارجسٹرمیں اندراج کیاجارہاہے جبکہ 9اور10محرم الحرام کو پتنوں کو مکمل طورپر سیل کردیاجائے گا انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اب تک 1200مجالس اور11عزاداری کے جلوس اختتام پذیرہوچکے ہیں جبکہ بقیہ ایام میں 578مجالس اور 122جلوسوں کیلئے 1700سے زائد پولیس اہلکاروقومی رضاکاران اور دیگر محکمہ جات کے اہلکاران خدمات سرانجام دیں گے انھوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے جلوس روٹس پر 122 CCTVکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ ے ڈی سی لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں سیکو رٹی انتظا ما ت کی جد ید سائنسی خطوط کے ذریعے نگرانی کے ذریعے ایک ڈراؤن کیمرہ جبکہ 138سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خصوصی نیٹ ورک قائم کر کے ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے یہ بات انہو ں نے آج یہاں ضلع کے مختلف مقاما ت لیہ ، کروڑ ، پہا ڑ پور میں سی سی ٹی وی کیمر وں کی تنصیب کے عمل کی تکمیل اور ان کی کا رکر دگی کے جائزہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر متعلقہ حکا م نے بتا یا کہ محرم الحرام کے لئے 94کیمر ے جبکہ مستقل بنیا دوں پر 44کیمرے کا م کر رہے ہیں اور ایک ڈراؤن کیمرہ مجا لس و عزاداری کے جلو سوں کی فضا ئی نگرانی کے لئے کا م کر رہا ہے یہ کیمر ے جھر کل ، کر وڑ ، کو ٹلہ حاجی شاہ ، جہان شاہ ، لیہ سٹی ، کو ٹ سلطا ن ، پہاڑ پور ، چوبارہ و نواں کوٹ کے علا قوں میں نصب کیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ٹی ایم او عثما ن جا وید ، ایکسئین مہر ملا زم حسین وانچارج عملہ صفائی ہمر اہ تھے ۔ضلع لیہ میں محرم الحرام کے دوران مجا لس عزا ء اور عزاداری کے جلو سوں کے روٹس پر صحت و صفائی و روشنی کے منا سب و ضر وری اقداما ت کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور خد ما ت سرانجا م دے رہے ہیں یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خا ن چانڈیہ نے صدر بازار شما لی گیٹ کے مقام پر عزاداری کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کر نے کے موقع پر کہی ۔ ٹی ایم او لیہ عثما ن جاوید بھی ہمر اہ تھے ۔ اس موقع پر ممبران امن کمیٹی مہر محمد اقبا ل سمر ا ، سید ثقلین زید ی ،سید علی رضا شاہ ، صدر انجمن تا جران واحد بخش با روی ، شیخ مطیع اللہ ، ڈی او سول ڈیفنس محمد حنیف قادری بھی مو جو د تھے۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق دہشت گردی کا خطرہ اندر سے نہیں باہر سے ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ عادل میمن نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال شاہد عباس جوئیہ کے ہمراہ ریسٹ ہاؤس گڑھ مہاراجہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اس لیے تمام مکاتب فکر کوطے شدہ شیڈول اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا ہوگی کسی قسم کی لاپرواہی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے حکومتی اہلکاروں کے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی پر مامور لوگوں کو چہرے پر نقاب پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔جہاں نفری کی کمی ہوگی اسے پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹی ایم اے لیاقت پور نے تحصیل بھر کے تعزیہ روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا پانڈا بیکری چوک ، امام بارگاہ ، چوک گھنٹہ گھر لیاقت پور ، طلبانی ، مصطفی خان چانڈیہ لیاتق پور روڈ قاضی احمد سعیدروڈ ، مین بازار ،نظامی دوا خانہ ، امام بار گاہ حسینہ ، دوکان خواجہ امین ،کے ایل پی روڈ رشید بک ڈپو ، ممتاز بک ڈپو خانبیلہ، پل شیدانی شریف ، گھر نذیر احمد شیدانی شریف ،مین گیٹ امام بارگاہ شیدانی شریف ، گھر ممتاز حسین شاہ جن پور ، قبرستان و امام بارگاہ زہرہ پاک کے ایل پی روڈ جن پور پر کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابق مبارک پور میں محرم الحرام کے عشرہ میں واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جلسے اور جلوسوں کے دوران اندھیرا چھا جانے سے کسی بھی ناخوشگوار واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔ رحیم یارخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق امام بارگاہوں کے لیے نیاسیکورٹی پلان تیار۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے امام بارگاہوں کے لیے واک تھروگیٹس ‘ مساجد‘ مزارات کے لیے نیاسیکورٹی پلان تیارکرلیاگیا‘ محرم الحرام میں ہرقسم کی ممکنہ تخریب کاری سے بچنے کے لیے تمام اضلاع کے ڈی سی اوزکوہدایات جاری کی ہیں کہ مجالس میں واک تھروگیٹس پالیسی پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے جبکہ جلوسوں میں شامل ہونے والے افرادکورجسٹریشن کارڈبھی جاری کیے جائیں جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ ویڈیوبھی بنائی جائے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمد شروع کردیاہے۔حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہترانتظامات کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کوبھی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں پنجاب کے صوبائی محکموں کے دس سیکرٹری بھی مختلف اضلاع میں قائم کنٹرول روم میں بیٹھ کرسیکورٹی انتظامات چیک کریں گے حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہرسیکرٹری کے ساتھ ایک اعلی پولیس افسربھی ہوگاسیکرٹری انڈسٹری نبیل جاوید‘ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ چوہنگ فیاض احمدرحیم یارخان‘ ممبرپی اینڈڈی حسن اقبال‘ ڈی آئی جی ٹرانسپورٹ پولیس طارق رستم چوہان بہاولپور‘ سیکرٹری جنگلات کیپٹن(ر) جہانزیب خان ‘ کمانڈنٹ پولیس سہالہ سہیل حبیب تاجک راولپنڈی ‘ سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی‘ ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ سی پی اونوازوڑائچ سرگودھا‘ ای ڈی الحمراآرٹ کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمدخان ‘ لیفٹیننٹ (ر) جان محمدبہاولنگر‘ سیکرٹری محکمہ بہبودآبادی الطاف خان‘ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس رانامحمداقبال فیصل آباد‘ سیکرٹری لیبرعلی سرفراز‘ ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ ملتان مقصوداحمدخان ملتان میں سیکورٹی انتظامات چیک کریں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پرہوم ڈیپارٹمنٹ نے شدت پسندعناصرکی طرف سے مجالس اورجلوسوں پرخودکش حملوں کے خطرے کے پیش مجالس اورجلوسوں کے مقامات پرچوبیس گھنٹے قبل سکیننگ کاحکم دے دیاہے ذڑائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے آرپی اوز‘ سی پی اوز‘ ڈی پی اوز‘ کمشنرزاورڈی سی اوزکوارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی طرف سے ایسی رپورٹس بھجوائی گئی ہیں کہ شرپسندعناصرمجالس اورجلوسوں کونشانہ بناسکتے ہیں اس لیے مجالس اورجلوسوں کے مقامات کی سکیننگ کی جائے اورحساس قراردی جانے والی مجالس اورجلوسوں کے گردونواح میں جیمرزکی عارضی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے حکومتی احکامات پرضلعی پولیس نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔رحیم یارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقضلع بھر میں آئندہ 2روز کیلئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت موبائل فون سروس بند رکھے جانے کا بھی امکان تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر 9اور10محرم کے موقع پر پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آئندہ 2روز تک نافذالعمل رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق 10محرم کے روز موبائل فون سروس کے معطل کیے جانے کا بھی امکان موجود ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...