اسلام آباد،گرلز ہاسٹل اور تعلیمی اکیڈمی میں طالبات کو حراساں کیے جانیکا انکشاف

اسلام آباد،گرلز ہاسٹل اور تعلیمی اکیڈمی میں طالبات کو حراساں کیے جانیکا ...

  



اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والی مبینہ تعلیمی اکیڈمی اور گرلز ہاسٹل میں مہذب گھرانوں کی لڑکیوں کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ، تھانہ کوہسار پولیس نے بلیو ایریا میں پوش سیکٹر میں رہائش پذیر خاندان کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرکے پرنس ایجوکیشنل اکیڈمی کے قدیر نامی مالک کو گرفتار کرلیا ملزم قدیر جو کہ وزارت پانی و بجلی میں ٹیکنیشن کے عہدے پر کام کرتا ہے معتبرذرائع کے مطابق ملزم قدیر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ سادھے کا غذ پر دستخط کروا کر نوجوان طالبات کو بلیک میل کرتا تھا پولیس نے ایک لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر508درج کرلیا درخواست گزار نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو PESاکیڈمی میں داخل کروایا رزلٹ میں نمبر کم آنے کی وجہ سے بچی کو اکیڈمی جانے سے روک دیا بعد ازاں عدالتی نوٹس کے ذریعے مجھے عدالت طلب کیا گیا بیٹی نے مجھ سے کو ئی بات نہیں کی وہ کافی ماہ سے بیمار رہنا شروع ہوگئی تھی جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : ملتان صفحہ اول