ایس ای سی پی پالیسی بورڈ نے تکافل رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ نے تکافل رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ اور کارپوٹائزیشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے پالیسی بورڈ کو مارکیٹ میں کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ پالیسی بورڈ نے ایس ای سی پی کی جانب سے سفارش کئے گئے کئی اقدامات کی منظوری بھی دی جن میں تکافل رولز جاری کردہ 2012کے رول نمبر 10(1) (s) میں اور ایس ای سی پی کے انشورنس رولز جاری کردہ 2002کے 35(2) میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ پالیسی بور ڈ نے ملای سال 2014-15کے لئے ایس ای سی پی کے سالانہ رپورٹ اور سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ کی بھی منظوری دی جس کے بعد ادارے کی سالانہ رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع کروا دی جائے گی۔