قوم متحد ہو کر قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرے: جاوید ہاشمی

قوم متحد ہو کر قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرے: جاوید ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قربانی حسینؓ حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔ جھوٹ ، فریب ، مکر کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے ۔ ہمیں متحد ہوکر قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ وہ گزشتہ روز چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ملک انور علی ، شیخ طارق رشید ، بلال بٹ ، شیخ اطہر ممتاز ، محمد اظہر مغل ایڈووکیٹ ،عبدالغفار جی ایم ، محمد اللہ ، راؤ ابرار ، محمد اکرم ، عمران ارشد ، نعیم انصاری ، انجینئر نایاب ، راؤ ندیم اصغر ، اشرف سروہا ، سمیت سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...