سندھ ہائیکورٹ نے بھارتی لڑکی گیتا کی حوالگی سے متعلق درخواست نمٹا دی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے بھارتی لڑکی گیتا کی حوالگی سے متعلق درخواست نمٹا دی ،عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متعلقہ وزارت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گیتا کی بھارت کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں بھارتی لڑکی گیتا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گیتا کو سفارتی سطح پر بھیجا جا رہا ہے جب سفارتی سطح پر بھیجا جا رہا ہے تو درخواست کی ضرورت نہیں ہے ۔عدالت نے درخواست گزار سے متعلقہ وزارت سے رابطہ کرنے کو کہا تو درخواست گزار کا کہنا تھا کہوزیر مذہبی امورکسی معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہے وہ سو رہے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پوری حکومت سو رہی ہے ہم بھی یہی رو رہے ہیں ۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایسے لوگوں کو ووٹ کیوں دیتے ہیں۔