پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی ...
پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے کاروباری مواقع کے فروغ سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2 روزہ سیمینار لاہور میں نومبر میں کرایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے بہترین صوبہ بن چکاہے بین الاقوامی سیمینارمیں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آیندہے ۔ سیمینار کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کوپنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیاجاسکے گا، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے سازگارماحول مہیاکیاگیاہے۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور کمشنر لاہور ڈویژن نے سیمینار کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیمینار کی ویب سائٹ تیار کر لی گئی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...