کپتان کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا

کپتان کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا
کپتان کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  کھیلے جارہےدوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزپاکستانی کپتان مصباح الحق نے نصف سینچری مکمل کرلی ہے۔مصباح الحق114 گیندوں پر55 اور اسد شفیق27 گیندوں پر12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر66اوورز میں 201رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل یونس خان 115 گیندوں پر 56 ، اوپننگ بلے بازشان مسعود87 گیندوں پر 54 ،شعیب ملک 9 گیندوں پر 2 اوراوپننگ بلے باز محمد حفیظ 44 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئے تھے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں