ٹڈاپ سکینڈل،یوسف گیلانی عدالت پیش ،تمام چووں کو وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا ،سابق وزیراعظم

ٹڈاپ سکینڈل،یوسف گیلانی عدالت پیش ،تمام چووں کو وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا ...
ٹڈاپ سکینڈل،یوسف گیلانی عدالت پیش ،تمام چووں کو وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا ،سابق وزیراعظم

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ سکینڈل کی سماعت میں پیشی کیلئے عدالت پیش گئے ۔سابق وزیر اعظم گیلانی پر23میں سے 11مقدمات پرفرد جرم عائد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی عدالت میں ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گیلانی 9مقدمات میں عبوری ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان پر 23میں سے 11مقدمات پر فرد جرم عائد ہونے ا مکان ہے ۔بعدازاں یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میرے خلاف تمام چوروں کو وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا،صرف ایک وعدہ معاف گواہ کے ذریعے مجھ پر21کیس چلائےجا رہے ہیں جبکہ مزید کیسز بنائے جا ہے ہیں ۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت میں توثیق پر فیصلہ 19نومبر تک محفوظ کر لیا۔ان کا کہنا تھا سارے کام وزیراعظم کو کرنے تھے تو باقی لوگوں کا کیا فائدہ۔وزیراعظم کے ماتحت وزرا اور سارا نظام ہوتا ہے وزیراعظم اکیلا ملک نہیں لا سکتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے ،کوئی سابق وزیر اعظم اس طرح عدالتوں کا سامنا نہیں کر تا۔دریں اثنا ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ان کے موکل کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں ۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ عدالتوں کومظبوط کریں۔ ادارے مظبوط ہوں گے تو جمہوریت مظبوط ہو گی۔علاوہ ازیںسماعت میں عدم حاضری پر مخدوم امین کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی ۔

مزید : اسلام آباد