مودی صاحب کھیل کو چلنے، پیار کو بڑھنے دیں: ایدھی کا بھارتی وزیراعظم کو پیغام

مودی صاحب کھیل کو چلنے، پیار کو بڑھنے دیں: ایدھی کا بھارتی وزیراعظم کو پیغام
مودی صاحب کھیل کو چلنے، پیار کو بڑھنے دیں: ایدھی کا بھارتی وزیراعظم کو پیغام

  



کراچی(آن لائن) معروف بزرگ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کو محبت و پیار کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صاحب پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کو چلنے دیں اور پیار کو بڑھنے دیں، اسلام اور ہندو مذہب دونوں انسانیت کا درس دیتا ہے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف کارروائیاں افسوس ناک ہیں۔ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہے اور یہاں پر ہم بھارت کے کھلاڑیوں کو دل سے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عوام کے لئے ویزا پالیسی آسان کریں اور آنے جانے پر پابندی ختم کریں۔

مزید : کراچی