مداخلت کے ثبوت امریکہ کو دینے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، پاکستان کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ شروع کردیا

مداخلت کے ثبوت امریکہ کو دینے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، پاکستان کیخلاف ...
مداخلت کے ثبوت امریکہ کو دینے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، پاکستان کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ شروع کردیا

  



نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ کے حوالے کرنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا،وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کوناکام قرار دیدیا۔بھارتی ٹی وی چینلز وزیراعظم نوازشریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے کامیاب ملاقات کو ناکام بنا کرپیش کرتے رہے اور بے بنیاد پروپیگنڈا جاری رکھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات ناکام رہی، امریکہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے پاک چین اقتصادی رہداری، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید : بین الاقوامی