ہر ہفتے 31 ارب، وفاقی حکومت نے کمرشل بنکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کردیا

ہر ہفتے 31 ارب، وفاقی حکومت نے کمرشل بنکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کردیا
ہر ہفتے 31 ارب، وفاقی حکومت نے کمرشل بنکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کردیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا، رواں مالی سال کے پہلے 14 ہفتوں کے دوران اوسطا ہر ہفتے 31 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے لئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی سے 9 اکتوبر تک کے عرصے میں وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 451 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ روپے قرضہ لیا۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں حکومت نے بینکوں سے صرف 62 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار روپے قرض لیاتھا، رواں مالی سال لئے گئے نئے قرضوں کے بعد وفاقی حکومتوں کی طرف سے اب تک کمرشل بینکوں سے لئے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 48 کھرب 95 ارب 5 کروڑ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔ وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود مختار سرکاری کارپوریشنوں اور اداروں نے بھی سو روز کے دوران مجموعی طور پر بینکوں سے 12 ارب 26 کروڑ روپے قرض لے لیا۔

مزید : بزنس