جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تو خون کا عطیہ دیں امریکی عدالت کا فیصلہ

جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تو خون کا عطیہ دیں امریکی عدالت کا فیصلہ
جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تو خون کا عطیہ دیں امریکی عدالت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی) امریکی ریاست الاباما کے ایک جج نے کہا ہے کہ مدعا علیہ اگر عدالت کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تو وہ خون کا عطیہ دیں۔ایک انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق جج مارون نے کہا کہ اگر آپ جرمانے کی رقم ادا نہیں کر سکتے اور جیل بھی جانا نہیں چاہتے تو خون کا عطیہ دینے کے بارے میں سوچیں۔تنظیم کے مطابق جج کے اس بیان کے بعد 500 ایسے افراد نے خون کا عطیہ دیا جو جرمانے کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے اور نہ ہی جیل جانا چاہتے تھے تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔