نومنتخب کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے بازو پر کوے کا ٹیٹو،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

نومنتخب کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے بازو پر کوے کا ٹیٹو،سوشل میڈیا پر دلچسپ ...
نومنتخب کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے بازو پر کوے کا ٹیٹو،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

  



اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم 43 سالہ جسٹن ٹروڈو کے بائیں بازو پر کندہ بڑا سا ٹیٹو کینیڈا کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ عوام جہاں 2011ءمیں لبرل پارٹی کی بدترین شکست کے بعد حالیہ انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں واضح کامیابی سے حیران ہے وہیں یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا وہ دنیا کے واحد سربراہ ہیں جن کے جسم پر ٹیٹو ہے؟ انتخابات کی رات سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی وہ تصویر جس میں کوّے کی شکل کا ٹیٹو دیکھا جا سکتا ہے، موضوعِ بحث رہی۔ ٹوئٹر پر کئی افراد نے اس بحث میں اپنا حصہ ڈالا، مثال کے طور پر @meg_shuler نے لکھا کہ ’ارے یہ تو کوّے کا ٹیٹو ہے! یہ تو دلچسپ شخصیت لگتے ہیں۔‘ ٹوئیٹر کے ہی ایک اور صارف @aveek18 لکھتے ہیں ’کیا جسٹن ٹروڈو ٹیٹو کروانے والے مغربی دنیا کے پہلے سربراہ ہیں؟‘ کوّے کی شکل کی علامت کینیڈا کے شمال مغربی بحرالکاہل کے مقامی قبیلے ہائیڈا کا نشان ہے۔ 2012ءمیں ٹروڈو نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’میرا ٹیٹو کا نشان ہائیڈا کے علامتی کوّے کے اندر سمویا ہوا ہمارہ سیارہ زمین ہے۔ جب میں 23 سال کا تھا تب میں نے کرہ ارض کا یہ نشان بنوایا تھا جبکہ میری 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے گرد کوّے کا ٹیٹو ( ویڑوئل آرٹسٹ) رابرٹ ڈیوڈسن نے بنایا تھا۔‘ کسی بھی عالمی رہنما کے بارے میں یقین سے یہ کہنا کہ ان کے جسم پر ٹیٹو کا کوئی نشان نہیں ہے مشکل بات ہے۔ ٹیٹوز کی مورّخ اینا فلی سیٹی فریڈمین کہتی ہیں وہ کسی ایسے رہنما کے بارے میں نہیں جانتیں جن کے جسم پر ٹیٹو ہو۔ خود کو ٹیٹو کا پروفیسر کہلوانے والے کیون گینون بھی یہی کہتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی