سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کا قبضہ چھڑانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کا قبضہ چھڑانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کا قبضہ چھڑانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کا قبضہ چھڑانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں بچوں کو کرکٹ سکھانے کے لیے اکیڈمی قائم کی تھی جس کیلئے فیصل آبادضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی اورگراؤنڈبنانے کامعاہدہ بھی ہواتھا لیکن قبضہ مافیا نے کرکٹ اکیڈمی اورگراؤنڈ کی زمین پرقبضہ کرلیاہے ۔سعید اجمل نے دی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ کرکٹ اکیڈمی کاقبضہ واگزارکروانےکاحکم جاری کیاجائے۔

مزید : لاہور