امریکہ کا پاکستان کو آٹھ ایف 16بیچنے کا فیصلہ

امریکہ کا پاکستان کو آٹھ ایف 16بیچنے کا فیصلہ
امریکہ کا پاکستان کو آٹھ ایف 16بیچنے کا فیصلہ

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو آٹھ ایف 16طیارے بیچنے کا فیصلہ کیاہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو وسعت دیناہے ۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق کانگریس کو بھی اس ضمن میں آگاہ کردیاگیاہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ اس فیصلے کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ وائٹ ہاﺅس کے موقع پر کیا جائے گا یانہیں ۔ یہ بھی اخبار نے واضح نہیں کیاکہ ان حالات میں کانگریس اس فیصلے کی منظوری دے گی یانہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوباما سے وائٹ ہاﺅس میں جمعرات کو ملاقات طے ہے جس دوران دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوگی ۔ اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان میں فوجی قیام اور پاک بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوگاکیونکہ امریکہ طالبان سے مذاکرات کا بھی خواہاں ہے ۔

یادرہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت 70سے زائد ایف 16موجود ہیں اور امریکہ کی طرف سے مزید ایف 16دیئے جانے کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی اورکہاہے کہ اس فیصلے سے امن کی کاوشوں کو نقصان پہنچ سکتاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں