نیپرا نے بجلی 2روپے88پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دےدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرانے ستمبرکے مہینے کیلئے بجلی 2روپے88پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دےدی ہے۔ چیرمین نیپراطارق سدوزئی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو24ارب 39کروڑروپے کاریلیف ملے گا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔