انصار برنی ایشیا کے سب سے طاقتور انسانی حقوق رہنما قرار

انصار برنی ایشیا کے سب سے طاقتور انسانی حقوق رہنما قرار
انصار برنی ایشیا کے سب سے طاقتور انسانی حقوق رہنما قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ویب ڈیسک) ایشین ہیومن رائٹس کونسل اور آل انڈیا کونسل فار ہیومن رائٹس لیبریٹس ینڈ سوشل جسٹس نے انسانی حقوق کے شعبہ میں انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کے لئے ایشیا کے سب سے طاقتور انسانی حقوق کے رہنما کے اعزاز کا اعلان کردیا ہے۔ کونسل کے صدر اور بھارت کی سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر اینتھونی راجو ایڈووکیٹ کی جانب سے انسانی حقوق کے شعبہ میں پاکستان کے عظیم فرزند اور اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کے لئے انسانی حقوق، شہری آزادیوں، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لئے تاریخی جدوجہد سمیت خلیجی ممالک سے جبری مشقت کے خاتمہ اور خلیجی ممالک سے اونٹ ریس میں استعمال ہونے والے ہزاروں معصوم بچوں کی زندگیاں بچا کر اور انہیں ان کے ممالک بھجوا کر تاریخ رقم کرنے، انسانی ٹریکنگ کے خلاف جدوجہد اور انسانی عظمت و وقار کے عظیم تر مفاد میں بین الاقوامی سطح پر گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایشیا میں انسانی حقوق کے سب سے طاقتور رہنما کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انصار برنی کو اقوام متحدہ کے قومی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو دہلی کی ایک پروقار تقریب میں انسانی حقوق کے سب سے طاقتور رہنما کا ایوارڈ دیا جائے گا۔