بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا

بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا
بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا

  



سری نگر(نیٹ نیوز)بھارتی فورسز کے کشمیر میں مظالم رک نہ سکے ک، حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہٹ دھرم بھارت طاقت کے زور پر آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مسلسل کوشاںہے ۔بھارتی فوج نے حریت رہنما علی گیلانی کو محض اس لیئے گرفتار کر لیا ہے کہ وہ وہ انت نگر اسلام آباد کے زخمیوںکی عیادت کرسکیں وہ ہسپتال جانے کیلئے رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ فوج انہیں حراست میں لے گئی ۔واضح رہے کہ کشمیر میں مسلسل بھارتی مظالم کیخلاف سری نگر سمیت کئی علاقوںمیں کشمیری سراپااحتجاج ہیں۔

مزید : آزاد کشمیر


loading...