بالی ووڈ کے بگ بی نے ماہانہ پنشن کی پیشکش ٹھکرا دی

بالی ووڈ کے بگ بی نے ماہانہ پنشن کی پیشکش ٹھکرا دی
بالی ووڈ کے بگ بی نے ماہانہ پنشن کی پیشکش ٹھکرا دی

  



ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن نے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے اپنے خاندان کو ماہانہ پنشن کی پیشکش ٹھکرا کر درخواست کی ہے کہ وہ یہ رقم غریبوں کی فلاح کے لئے چلنے والی کسی سکیم میں خرچ کرے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی حکومت نے امیتابھ بچن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ماہانہ 50 ہزار روپے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بگ بی نے پنشن قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔امیتابھ بچن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اتر پردیش حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس لائق سمجھا لیکن وہ اسے قبول کرنے سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ خود کو پنشن کا اہل نہیں سمجھتے۔ اس لئے ان کی اپیل ہے کہ انہیں پنشن میں دی جانے والی رقم کوضرورت مندوں اور غریبوں کی امداد کے لئے چلنے والے کسی منصوبے میں خرچ کیاجائے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی آبائی ریاست اتر پردیش ہے۔ ریاستی حکومت زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو یش بھارتی ایوارڈ کے نام سے ماہانہ پنشن کی مد میں 50 ہزار روپے دیتی ہے۔

مزید : تفریح