نئی صنعتوں کیلئے قرضوں پر سود میں 5 فیصد رعایت کا اعلان

نئی صنعتوں کیلئے قرضوں پر سود میں 5 فیصد رعایت کا اعلان
نئی صنعتوں کیلئے قرضوں پر سود میں 5 فیصد رعایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این، این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ویز خٹک نے صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے قرضوں پر سود کی شرح میں پانچ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے صنعتی مراعات کو لازمی طور پر نئی صنعتی پالیسی کاحصہ بنائیں جن میں قرضوں پر مارک اپ، صنعتی استعمال کیلئے بجلی کے نرخوں اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں رعایت کے علاوہ دیگر ضروری مراعات شامل ہونی چاہئیں۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکر ٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزری اعلیٰ پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنریاں قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدے سے قبل آئل کوٹہ کے حصول کیلئے قواعد کے تحت وفاقی حکومت سے رجوع کریں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں آئل ریفائنریوں اورشوگر ملوں سمیت ہر قسم کی صنعتوں کے قیام کیلئے این اوسی کی شرط ختم کر دی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کی اقتصادی بحالی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کے تحت چار مقررہ ہداف حاصل کر لیے گئے ہیں جن میں ”ٹیوٹا“ کو مستحکم بنیادوں پر فعال بنانا ، بورڈ آف انویسٹمنٹ قیام، صنعتی بستیوں کا انتظام، اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے کرنا اور نئی صنعتی پالیسی کا مسودہ تیار کر نا شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس مقصد کیلئے بینک آف خیبر بھی 30 سے 35 ارب روپے کے قرضے جاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کو مقامی طور پر پیدا کی جانیوالی بجلی سستے نرخوں پر صنعتوں کیلئے فراہم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے مالا کنڈ میں مجوزہ صنعتی بستی کے قیام کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے حطار، رشکئی ، جلوزئی اور غازی میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید :

پشاور -