ٹائر فروش کے خفیہ اکاﺅنٹ میں ایک ارب 45 کروڑ کی منتقلی پکڑلی گئی
لاہور(آن لائن) انٹیلی جنس کمپنی نے ٹائر فروش کے خفیہ اکاﺅنٹ میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی منتقلی پکڑلی تفصیلات کے مطابق خفیہ اکاﺅنٹ میں منتقلی پکڑنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ان لینڈریونیو کی ٹیم نے سیف ٹریڈرز کے منیجر فضل حسین کو بھی گرفتار کر لیا ہے، سیف ٹریڈرز نے 5 سال میں انکم ٹیکس گوشواروں کا ٹرن اوور 50 لاکھ سے کم ظاہر کیا تھا جبکہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سیف ٹریڈرز کے خلاف 25 کروڑ سے زائد ٹیکس کے فراڈ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔