نیب نے پی ایم ڈی سی، ضیاءالدین ہسپتال سے ڈاکٹر عاصم کے متعلق ثبوت طلب کرلیے

نیب نے پی ایم ڈی سی، ضیاءالدین ہسپتال سے ڈاکٹر عاصم کے متعلق ثبوت طلب کرلیے
نیب نے پی ایم ڈی سی، ضیاءالدین ہسپتال سے ڈاکٹر عاصم کے متعلق ثبوت طلب کرلیے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق مختلف اداروں کو تین اہم خطوط لکھ دیے ہیں۔ نیب سندھ کے مطابق نیب جے آئی ٹی کا حصہ ہے اور تینوں خطوط جے آئی ٹی کے توسط سے لکھے گئے ہیں۔ پی ایم ڈی سی اور ضیاءالدین ہسپتال کولکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے متعلق تمام ثبوت مکمل تفصیلات کے ساتھ 26 نومبر تک جے آئی ٹی میں پیش کیے جائیں۔ ضیاءالدین ہسپتال کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے لہٰذا ہسپتال انتظامیہ جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اس حوالے سے اپنی وضاحت پیش کرے۔

مزید : کراچی


loading...