صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں تبدیلیاں کردی گئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے قانون میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق ہریونین کونسل کو 6 وارڈز میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ ایک میئر کے نیچے تین ڈپٹی میئر منتخب کیے جائیں گے ڈھائی ماہ قبل پارلیمنٹ میں وفاقی دارالحکومت سے متعلق قانون پاس کیا گیا تھا جس کے مطابق ایک میئر کیلئے ایک ہی نائب تھا۔نوجوانوں کی نشستوں کے علاوہ باقی تمام امیدوراوں کیلئے الیکشن لڑنے کی عمرکم از کم 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
یونین کونسلزاورمیٹروپولیٹن کی خالی نشستوں پرضمنی انتخاب سال میں 1بارہوگااس سے قبل ایکٹ میں ضمنی الیکشن کرانے کیلئے30روزکی مدت مقررکی گئی تھی جبکہ مئیر،ڈپٹی مئیر،چیرمین،وائس چیرمین کی خالی نشستوں پرضمنی الیکشن 60روزمیں ہوگا۔الیکشن کمیشن پولنگ سے72گھنٹے قبل تفصیلات عام کرنے کاپابندہوگاجبکہ انتخاب سے15روزقبل الیکشن کمیشن کوپولنگ اسٹیشنوں میں تبدیلی کااختیارہوگا۔