بھارتی دارالحکومت میں بڑھتی آلودگی ،وزیر اعلیٰ کیجروال میدان میں آ گئے ،پہلی سائیکل ریلی کی قیادت

بھارتی دارالحکومت میں بڑھتی آلودگی ،وزیر اعلیٰ کیجروال میدان میں آ گئے ...
بھارتی دارالحکومت میں بڑھتی آلودگی ،وزیر اعلیٰ کیجروال میدان میں آ گئے ،پہلی سائیکل ریلی کی قیادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال دہلی کی تاریخ کے پہلے ’کار فری ڈے‘کے انعقاد پرسینکڑوں عام شہریوں کے ہمراہ سائیکل ریلی میں شرکت کی ۔بھارتی نیوز ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی کے پہلے ’کار فری ڈے ‘ کا مقصد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنا اور آلودگی سے چھٹکارا پانا ہے ۔ سائیکل ریلی میں نائب وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری سمیت کابینہ کے دیگر وزراءاور بیوروکریٹس نے بھی شرکت کی ۔ وزیر اعلی اروند کیجروال نے لال قلعے سے بھگوان داس تک ریلی میں شرکت کرتے ہوئے سائیکل چلائی اور جگہ جگہ لوگوں سے سائیکل چلانے کو عادت بنانے کی اپیل کی ۔ کیجروال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اپنی گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی چاہیے کیونکہ ایک وجہ تو یہ ہے کہ دہلی میں آلودگی بڑھتی ہی جا رہی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے سائیکل چلانا صحت کے لئے بھی اچھا ہے ۔ کیجروال نے اس موقع پر کہا کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں اور سائیکل چلانا میری صحت کے لئے اچھا ہے ۔