کسٹم حکام کا ایان علی کی درخواست بریت کی مخالفت کا فیصلہ

کسٹم حکام کا ایان علی کی درخواست بریت کی مخالفت کا فیصلہ
کسٹم حکام کا ایان علی کی درخواست بریت کی مخالفت کا فیصلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کے حوالے سے کسٹم حکام نے ایان علی کی درخواست بریت کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسٹم حکام کی جانب سے درخواست کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور ماڈل اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ 5لاکھ امریکی ڈالر اس کے ہیں ۔ یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ان کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

مزید : تفریح


loading...