ہوائی جہاز میں دوران ِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

ہوائی جہاز میں دوران ِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی
ہوائی جہاز میں دوران ِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

  



 لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں ایئرچائنہ کے طیارے میں  دوران ِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون  مشکل میں پھنس گئی اور ایئرپورٹ حکام نے ایک لاکھ 19ہزار درہم جرمانے کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ 

اماراتی نیوز ویب سائٹ24/7کے مطابق یہ واقعہ چینی ایئر لائنز کی فلائیٹ میں پیش آیا جو امریکہ کے شہر لاس اینجلس جا رہی تھی ،تائیوانی خاتون کو غیر متوقع طور پر مقررہ تاریخ سے 2ماہ قبل ہی دوران پرواز بچے کو جنم دینا پڑ گیا۔ جب خاتون کو زچگی کے لئے درد ہوا تو خوش قسمتی سے اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا مسافر ڈاکٹر تھا جس نے بچی کی پیدائش میں مدد کی۔ تاہم اس خاتون کو اب ایئر لائن کی جانب سے ایک لاکھ 19ہزار درہم کی ادا ئیگی کا کہا جا رہا ہے ۔

مردانہ طاقت کی گولی کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا، جدید تحقیق میں انکشاف

ایئرپورٹ سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے 36ماہ کی حاملہ ہونے کا نہ بتا کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہوائی جہاز کو ماں اور نوزائیدہ بچی کو شیڈول کے بر خلاف ہنگامی طور پر الاسکا میں لینڈ کرنا پڑا تاکہ ماں اور بچی کو ہسپتال منتقل کیا جا سکے ۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ خاتون جان بوجھ کر بچے کو امریکہ میں جنم دینا چاہتی تھی تاکہ وہ قانونی طور پر از خود امریکی شہری کا درجہ حاصل کر سکیں ۔وزیر ٹرانسپورٹ اور رابطہ کاری چن جیان یو کا کہنا ہے کہ پرواز کو خلاف شیڈول الاسکا لینڈ کرنے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جو وہ اس خاتون سے واپس لینے چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ خاتون کو تائیوان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا جب کہ اس کی بچی امریکہ میں اس کی ایک دوست کی زیر سرپرستی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...