کالعدم تنظیم کے 5کارکن دبئی سے گرفتار

کالعدم تنظیم کے 5کارکن دبئی سے گرفتار
کالعدم تنظیم کے 5کارکن دبئی سے گرفتار

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم تنظیم کے پانچ کارکنوں کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں ہارون رشید بھٹی اور ایاز سمیت 5اہم کارکن شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان 25افراد کے قتل میں ملوث ہیں ۔ان افراد کا تعلق ملک اسحاق گروپ سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹرپول کی مدد سے دبئی سے کالعدم تنظیم کے 5اہم کارکن پکڑے گئے ہیں جنہیں لانے کیلئے ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت پولیس کی چھ رکنی ٹیم دبئی گئی ۔گرفتار افراد کا تعلق حال ہی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شدت پسند ملک اسحاق کے گروپ سے ہے۔گرفتار ملزم ہارون رشید ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے تھی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...