بنگالی فاحشہ کی عرب شہری کی مدد سے دبئی میں گھسنے کی کوشش ناکام ، دونوں گرفتار

بنگالی فاحشہ کی عرب شہری کی مدد سے دبئی میں گھسنے کی کوشش ناکام ، دونوں گرفتار
بنگالی فاحشہ کی عرب شہری کی مدد سے دبئی میں گھسنے کی کوشش ناکام ، دونوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیراخلاقی کام میں ملوث ہونے پر دومرتبہ دبئی سے ڈی پورٹ ہونیوالی خاتون نے واپس متحدہ عرب امارات میں عمانی ڈرائیور کی مدد سے داخلے کی کوشش کی تاہم ساتھی سمیت پکڑی گئی ۔
اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے العین بارڈ سے خاتون اوراسے واپس لانے کی کوشش کرنیوالے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، پکڑے جانے پر ملزم نے دعویٰ کیاکہ خاتون اس کی اہلیہ ہیں لیکن پاسپورٹ کی چھان بین پر پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ پاسپورٹ مذکورہ خاتون کا نہیں ہے جس پر انہیں حراست میں لے لیاگیا۔
بعدازاں عمانی ڈرائیور نے اعتراف کیاکہ 450درہم کے عوض خاتون کو واپس لانے کی کوشش کی اور یہ رقم خاتون کی ایشیائی مالکن سے عمان میں وصول کی ۔
پولیس نے بتایاکہ مقامی عدالت سے ملزم ٹھہرائے جانے کے بعد 2007ءسے اب تک خاتون کو مرتبہ ڈی پورٹ کیا جاچکاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -